وزیر اعظم مودی کے خطاب پر متعدد اعلیٰ رہنماؤں نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
وہیں، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کے بیشتر اسپتالوں میں آکسیجن صرف اگلے 8 سے 12 گھنٹے تک کے لیے دستیاب ہے۔
ہم ایک ہفتے سے دہلی میں آکسیجن سپلائی کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو مرکزی حکومت کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر آج صبح تک آکسیجن کافی مقدار میں اسپتالوں میں نہیں پہنچی تو خوف و ہراس پھیل جائے گا۔
مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک نے کہا کہ اس مشکل کے دور میں مرکزی حکومت ریاستی حکومت کی کیا مدد کر رہی ہے، اس کا انہوں نے اپنے خطاب میں کہیں بھی ذکر نہیں کیا۔ اس کے برخلاف وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن سے بچیں، یہ مشورہ دینے کا انہوں نے کام کیا۔