منموہن سنگھ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت کئی رہنماؤں نے ٹویٹ کر ان کی صحتیابی کی دعا کی۔
اس کے علاوہ فاروق عبداللہ کی صدارت والی پارٹی جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹوٹ کر منموہن سنگھ کے صحتیابی کی دعا کی گئی ہے۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ 'منموہن سنگھ جی، اپ کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ اس مشکل وقت میں بھارت کو آپ کے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہے'۔
دہلی کے وزیر اعلی نے منموہن کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ 'سابق وزیراعظم منموہن سنگھ جی کے جلد صحتیاب ہونے کی ایشور سے دعا کرتا ہوں'
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'ابھی خبر سنی ہے کہ سابق وزیراعظم کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ سر ہماری دعا ہے کہ آپ جلدی ہی صحتیاب ہو جائیں'۔