نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گاندھی جینتی پر راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Murmu Pay Tribute to Mahatma Gandhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 153 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور ہم وطنوں سے اس موقع پر کھادی اور دستکاری کی مصنوعات خرید کر باپو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے راجدھانی میں راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ PM Modi Tribute to Mahatma Gandhi
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ دھنکھڑ صبح مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کئے۔ بعد میں انہوں نے ایک ٹویٹ میں بابائے قوم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جدید ہندوستان کی سب سے با اثر ہستیوں میں سے ایک مہاتما گاندھی ان مشکل وقتوں میں پوری انسانیت کے لئے اخلاقیات کا سرچشمہ اور امید کا روشن مینار تھے۔ نا انصافی کے خلاف ان کی ستیہ گرہ اور پرامن جدوجہد نے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو تحریک دی۔ سچائی اور انسان میں بنیادی اچھائی پر گاندھی جی کو جو پختہ یقین تھا، اس کی آج سخت ضرورت ہے۔ Jagdeep Dhankhar Tribute to Mahatma Gandhi