اگلے ماہ 30 اکتوبر کو کھردہ سمیت چار اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ کھردہ سے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر شوبھن دیب ناتھ چٹرجی امیدوار ہونے کی وجہ سے یہ حلقہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اسی درمیان انتخابی کمیشن کی جانب سے ریاست کے چار دیگر اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی حلقے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔
ضمنی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد کھردہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اپنے امیدوار شوبھن دیب ناتھ چٹرجی کی حمایت میں دیواروں پر سیاسی نعرے لکھے جانے لگے ہیں۔
ریاستی وزیر شوبھن دیب ناتھ چٹرجی کے بیٹے اور ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر شاین دیب ناتھ چٹرجی نے کہا کہ 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے جیتنا ہمارا ہدف ہے۔ ہم اس کے لئے کڑی محنت شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھردہ اسمبلی حلقے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا قبضہ تھا اور مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔