اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سری نگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی - سکریت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا

سرینگر کے جمہ لٹا علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جنہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سری نگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی
سری نگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی

By

Published : Nov 14, 2021, 7:23 PM IST

Updated : Nov 14, 2021, 7:41 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے شہر خاص کے جمہ لٹا علاقے میں اتوار کو عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

سری نگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی

زخمی پولیس اہلکار کی شناخت محمد مقبول کے طور پر ہوئی ہے جس کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

جموں اور کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار ایک مشتبہ مقام پر چھاپہ مارنے والی ٹیم میں شامل تھا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں وہ اہلکار زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی اور آر ایس ایس فرقہ پرست جماعتیں ہیں: محبوبہ مفتی



پولیس کے مطابق اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔

Last Updated : Nov 14, 2021, 7:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details