اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہماچل: کلو کے سیاحتی مقام میں پھنسے 300 سیاحوں کو نکالا گیا

ہماچل پردیش کے سیاحتی مقام کلو میں شدید برفباری کے سبب پھنسے تقریبا 300 سیاحوں کو پولیس کی ریسکیو ٹیم نے تقریبا رات 1 بجے وہاں سے نکالا اور انہیں ان کے ہوٹلز پہنچایا۔

کلو کے سیاحتی مقام میں پھنسے 300 سیاحوں کو نکالا گیا
کلو کے سیاحتی مقام میں پھنسے 300 سیاحوں کو نکالا گیا

By

Published : Jan 3, 2021, 5:33 PM IST

ہماچل پردیش کے سیاحتی مقام کلو میں ان دنوں شدید سردی کے باعث برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اس کے باوجود بھی وہاں سیاحوں کی آمد میں کوئی کمی نہیں دیکھی جارہی ہے، گذشتہ دنوں کلو کے سولنگانالہ میں شدید برف باری کے سبب پھنسے تقریبا 300 سیاحوں کو رات کے 1 بجے ریسکیو کے ذریعے باہر نکالا گیا اور انہیں ہوٹل پہنچایا گیا۔

ہماچل: کلو کے سیاحتی مقام میں پھنسے 300 سیاحوں کو نکالا گیا

آپ کوبتادیں کہ' گذشتہ دنوں اچانک موسم خراب ہونے کے باعث سولنگ نالہ و اٹل ٹنل کی جانب جانے والے سیاح برف باری کے سبب وہاں پھنس گئے تھے، حالانکہ اس دوران گئی گاڑیاں بھی وہاں چلتی رہیں لیکن دیگر ریاستوں سے یہاں آئے سیاح اپنی گاڑیوں کو وہاں سے نہیں نکال پائے اس دوران پھنسے لوگوں کو کافی مشکلات کا بھی سامنا رہا۔

مزید پڑھیں:ملک کو دوبارہ چمپارن جیسے سانحے کا سامنا کرنا پڑے گا: راہل

اس بات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ریسکیو ٹیم وہاں پہنچ گئی اور تمام سیاحوں کو بآسانی ریسکیو کے ذریعے باہر نکالا گیا اور انہیں ان کے ہوٹلز لایا گیا۔ اس تعلق سے ایس پی کلو گورو سنگھ نے بتا یا کہ' دیر رات سبھی پھنسے سیاحوں کو خیر و عافیت کے ساتھ باہر نکالا گیا اور ان کے ہوٹلز پہنچایا دیا گیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details