اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار: انتظامیہ اور پولیس پر حملہ - کرہگر علاقے کا ہے سارا معاملہ

ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں سبزی فروشوں نے انتظامیہ اور پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جو ضلع کی سبزی منڈی کو دوسری جگہ منتقل کرنے گئے تھے۔ اس واقعے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ سارا معاملہ ضلع کے کرہگر علاقے کا ہے۔

روہتاس: پولیس پر فائرنگ کی اطلاع
روہتاس: پولیس پر فائرنگ کی اطلاع

By

Published : May 8, 2021, 1:15 PM IST

پولیس ٹیم پر حملے کے بارے میں خبر میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ٹیم کرہگر سبزی منڈی کو اسٹیڈیم منتقل کرنے کے لئے پہنچی۔ پولیس اہلکاروں نے سبزی فروشوں سے کہا کہ وہ منڈی کو اسٹیڈیم منتقل کریں۔ سبزی بیچنے والے مشتعل ہوگئے اور انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس ٹیم پر بھی حملہ کردیا۔ انہوں نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ کیا۔ اس واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بہار: انتظامیہ اور پولیس پر حملہ

ہجوم کو مشتعل ہوتے دیکھ کر پولیس نے فائرنگ کردی۔ جس کے بعد مشتعل مظاہرین فرار ہوگئے۔ حالانکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی تردید کی ہے۔ واقعے کے بعد سبزی منڈی کے آس پاس متعدد پولیس اسٹیشنوں کی پولیس گشت کر رہی ہے۔ اسی دوران ایک شرپسند کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details