اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Police Raid And 36 Persons Arrested: نوئیڈا کی ایک ہوٹل میں پولیس نے چھاپہ مار کر 36 افراد کو گرفتار کیا - Dance in Noida hotel

پولیس نے موقع سے ہوٹل آپریٹر انوج، دو لڑکیوں اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ لڑکیوں کو سگما ون سیکٹر میں واقع پرل نیسٹ اویو ہوٹل سے لایا گیا تھا۔ وہاں ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی بڑی تقریب کے لیے بلایا گیا ہے۔ Police Raid And 36 Persons Arrested

Mujra in Noida hotel news  police raid in noida  new year party in noida  police raid and arrested 36 persons during new year party in noida  etv bharat urdu news
نوئیڈا کے ہوٹل میں مجرا،پولیس کا چھاپہ،36 گرفتار

By

Published : Jan 7, 2022, 7:51 AM IST

اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بیٹا-2 پولیس اسٹیشن نے نائٹ کرفیو کے دوران دو ہوٹلوں پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کے کاروبار کا پردہ فاش کیا ہے۔ سگما سیکٹر میں اویو ہوٹل کے تہہ خانے میں ایک کمپنی کے زیر اہتمام پینٹس کے تاجروں کی نئے سال کی پارٹی میں نیم عریاں حالت میں فحش مجرا اور رقص جاری تھا۔

نوئیڈا کی ایک ہوٹل میں پولیس نے چھاپہ مار کر 36 افراد کو گرفتار کیا
پولیس نے یہاں سے جنسی طاقت بڑھانے والی ادویات، قابل اعتراض مواد، شراب، نقدی، آٹھ گاڑیاں برآمد کی ہیں۔ پولیس نے دونوں جگہوں سے 31 مردوں اور پانچ لڑکیوں سمیت 36 کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد میں دو ہوٹل آپریٹر اور خواتین، ایک غیر ملکی نیپالی نژاد لڑکی اور ایونٹ مینیجر شامل ہیں۔ Police Raid And 36 Persons Arrested پولیس کے مطابق رات تقریباً 10.30 بجے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نٹ کی مڑھیا کے قریب ایک اویو ہوٹل 'سویٹس ریزیڈنسی' میں فحش مجرا چل رہا ہے۔


پولیس نے موقع سے ہوٹل آپریٹر انوج، دو لڑکیوں اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ لڑکیوں کو سگما ون سیکٹر میں واقع پرل نیسٹ اویو ہوٹل سے لایا گیا تھا۔ وہاں ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی بڑی تقریب کے لیے بلایا گیا ہے۔


پولس سگما ون سیکٹر پہنچی اور چھان بین کی تو پتہ چلا کہ یہاں پرل نیسٹ بیسمنٹ میں شراب پیش کی جا رہی ہے اور فحش مجرا ہو رہا ہے۔ پولیس نے یہاں سے ہوٹل آپریٹر سمیت 28 مردوں اور تین لڑکیوں کو حراست میں لیا اور موقع سے شراب اور قابل اعتراض مواد وغیرہ برآمد کیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔


سگما سیکٹر کے ہوٹل میں تفتیش کے لیے سب سے پہلے پولیس نے دو سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو بھیجا۔ دونوں پولیس اہلکار تماشائی بن کر بیٹھ گئے۔ اس دوران لڑکیوں کو شراب پارٹی کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں مجرا ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ اسی دوران موقع پر موجود لوگ ان پر نوٹ پھینک رہے تھے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ویڈیو بنا کر افسران کو بھیج دی۔جس کے بعد چھاپہ مار کر ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد میں سے کئی پینٹس کی دکان چلاتے ہیں۔ اسے ایک کمپنی نے نئے سال کی پارٹی دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details