میرٹھ کے صدر بازار تھانہ علاقے میں واقع سوتی گنج کا بازار پرانے موٹرس پارٹس کی خریداری کا بڑا مرکز رہا ہے۔ یہاں قریب 400 دوکانوں کے اس بازار پر پولیس کی بھی ہمیشہ نگاہیں لگی رہتی ہیں. قریب ایک ہفتہ قبل اس بازار کے کاروباریوں پر انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس بازار کو پوری طرح بند کرا دیا ہے جس کی وجہ سے اب ان دکانداروں کے سامنے مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں۔
Meerut; Police Raid on Sotiganj Market: میرٹھ کے سوتی گنج مارکیٹ پر پولیس کی بڑی کارروائی
قریب ایک ہفتہ قبل اس بازار کے کاروباریوں پر انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس بازار کو پوری طرح بند کرا دیا ہے جس کی وجہ سے اب ان دکانداروں کے سامنے مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس تعلق سے جمیعت علماء ہند کے مقامی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ حکومت کے اشارے پر مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے غیر قانونی کام کرنے والے کچھ افراد کی آڑ میں پولیس سبھی موٹر پارٹس کاروباریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
میرٹھ کے سوتی گنج مارکیٹ پر پولیس کی کارروائی
مزید پڑھیں:Protest Against Increasing GST In Meerut: جی ایس ٹی میں ہوئے اضافے کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج
میرٹھ کے سوتی گنج بازار پر پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی سے جہاں دکانداروں کے سامنے مشکل حالات پیدا ہو گیے ہیں وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ سوتی گنج بازار میں کی جارہی کارروائی صرف ان دکانداروں پر ہے جو اپنے سامان کے کاغذات مہیا نہیں کرا پا رہے ہیں ایسے میں اب دیکھنا ہوگا کہ پولیس یہ کارروائی اس بازار پر کب تک جاری رہتی ہے۔