نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی نئی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے دہلی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر آج دہلی اور نوئیڈا کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے چلہ بارڈر پہنچ کر ٹریفک سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ گوتم بدھ نگر ضلع کو ٹریفک سے نجات دلانے کے لیے کام کریں گی۔ کمشنریٹ کے تمام آئی پی ایس افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے کے بعد لکشمی سنگھ چلہ بارڈر پہنچیں، جہاں انہوں نے ٹریفک کی سرگرمیوں کے ساتھ نظم و نسق کا بھی جائزہ لیا۔ ٹریفک نظام کو بہتر کرنے اور جام سے نجات دلانا لکشمی سنگھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ Police commissioner reached the chilla border of delhi
Lakshmi Singh Visit Chilla Border پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے سرحدی علاقے کا دورہ کیا - police commissioner lakshmi singh
ایم سی ڈی الیکشن کے پیش نظر پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے سرحدی علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے دہلی کے چلہ سرحد پر پہنچ کر ٹریفک سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ Lakshmi Singh Visit Chilla Border
مزید پڑھیں:۔Delhi MCD Elections دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج
انہوں نے کہا کہ میں نے چلہ بارڈر پر ٹریفک کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ نوئیڈا پولیس ضلع کو ٹریفک سے پاک بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ چلہ سرحد کے آس پاس کی تمام سڑکوں کو کس طرح استعمال کیا جانا چاہیے۔ یقینی طور پر نوئیڈا شہر بہت جلد ٹریفک سے فری ہو جائے گا۔ اس کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات پر بھی نظر ہے۔ ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی گئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اسکی پوری کوشش جاری ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے پولس کمشنر لکشمی سنگھ نے سورج پور میں واقع دفتر میں ضلع کے تمام ڈی سی پی اور آئی پی ایس افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں سب سے پہلے یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا کہ نوئیڈا شہر کیسے ٹریفک سے پاک ہوگا۔ اس کے علاوہ خواتین کی حفاظت، ضلع کے لوگوں سے آزادانہ تعلقات اور اسٹریٹ کرائم پر کیسے قابو پایا جائے۔ اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔