اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پولیس کا بانڈی پورہ میں خاتون عسکری اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

پولیس نے بتایا ناکہ پر چیکنگ کے دوران شیری بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس کی تحویل سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔

پولیس کا بانڈی پورہ میں خاتون عسکری اعانت کار گرفتار کرنے کا دعویٰ
پولیس کا بانڈی پورہ میں خاتون عسکری اعانت کار گرفتار کرنے کا دعویٰ

By

Published : Sep 9, 2021, 1:58 PM IST

پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک خاتون عسکریت پسند اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکری اعانت کار کی نقل وحمل کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہونے پر پولیس کی ایک ٹیم نے آلوسہ بانڈی پورہ میں ناکہ لگا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ناکہ پر چیکنگ کے دوران شیری بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس کی تحویل سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ خاتون نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ عسکریت پسندوں کے لئے کام کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details