ہری دوار: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار کے کوتوالی رانی پور علاقے میں بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے اپنے تین بچوں کے ساتھ رہ رہی بنگلہ دیشی خاتون کو لوکل انٹلیجنس یونٹ (ایل آئی یو) اور رانی پور پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اترپردیش پولیس پہلے ہی خاتون کے شوہر کو بھارت میں غیر قانونی طریقے سے رہنے کے جرم میں جیل بھیج چکی ہے۔ اب رانی پور پولیس خاتون سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ Police Arrest Bangladeshi Woman in Haridwar
کوتوالی رانی پور پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق' ایک بنگلہ دیشی خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ گاؤں دادو پور میں ستمبر 2022 سے رہ رہی تھی۔ خاتون کے پاس کسی قسم کا کوئی پاسپورٹ یا ویزا نہیں ہے۔ اس نے ایل آئی یو یا متعلقہ کوتوالی کو بھی اپنی آمد کی اطلاع نہیں دی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ایل آئی یو اور کوتوالی رانی پور پولیس نے جانچ کی اور معلومات کو درست پایا۔ جس کے بعد پولیس نے غیرقانونی طریقے سے ہریدوار میں رہ رہی علی نور عرف جواد کی اہلیہ رحیمہ کو تین بچوں کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے'۔