اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پولیس نے جنسی زیادتی کے ملزم کو کیا گرفتار - etvbharat urdu

تھانہ میر گنج حلقہ کے ایک گاؤں کی خاتون نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 26 جولائی کی رات تقریباً 8 بجے اس کی بیٹی ماچس لینے کے لیے دکان پر جارہی تھی ایک چکی میں تین نوجوانوں نے اس کی بیٹی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے عصمت دری کے ملزم گرفتار
پولیس نے عصمت دری کے ملزم گرفتار

By

Published : Aug 23, 2021, 2:11 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ میر گنج حلقہ کے ایک گاؤں میں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں ملوث پولیس نے ایک ملزم کو گودھنا تراہا سے پکڑ کر جیل بھیج دیا ہے۔

تھانہ میر گنج حلقہ کے ایک گاؤں کی خاتون نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 26 جولائی کی رات تقریباً 8 بجے اس کی بیٹی ماچس لینے کے لیے دکان پر جارہی تھی ایک چکی میں تین نوجوانوں نے اس کی بیٹی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تین نوجوانوں کے خلاف پاسکو ایکٹ اور عصمت دری کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔

آج پولیس نے گودھنا تراہا سے ملزم دیپک چورسیا ولد برج لال چورسیا ساکن ببھنیاؤں (راجا رام کا پورہ) تھانہ میر گنج کو پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details