اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں معروف شاعر و ادیب محمد نصیر انصاری کا 86 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ نصیر انصاری کو گزشتہ شب لونیا پورا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اندور کے استاد شاعر و ادیب نصیر انصاری کا 86 برس میں گزشتہ شب انتقال ہوگیا، جس سے اردو حلقے میں غم کی لہر ہے۔ انہوں نے اردو کو فروغ کے لیے عمر کے ایک تہائی حصے کو وقف کر دیا تھا، یہی وجہ تھی کہ شہر و اطراف کے شعرا اکرام آن کے پاس اپنے اشعار کی تشریح کے لئے آتے تھے اور آپ کو استاد شعراء کے نام سے بلاتے تھے۔ Poet Nasir Ansari Passed Away In Indore
Nasir Ansari Passed Away شاعر نصیر انصاری کا 86 برس میں انتقال - نصیر انصاری کا انتقال
ڈاکٹر عزیز عرفان نے کہا کہ نصیر انصاری بہت ہی قابل شاعر تھے۔ وہ اخلاقاً اور مزاجاً کافی متاثرکُن شخصیت کے مالک تھے۔ وہ بہت ہی حلیم، متین اور خوش طبیعت کے مالک تھے۔ وہ ہمیشہ اردو کو فروغ دینے کے لیے لئے مختلف اقدامات کرتے تھے۔ Nasir Ansari Passed Away
مزید پڑھیں:۔مراد آباد کے مشہور شاعر کے انتقال پر غم کی لہر
آپ کی کتاب 'متاع سخن' شعری حلقوں میں کافی مقبول ہوئی۔ اس کے علاوہ اندور کی قدیمی لائبریری بزم ادب میں تقریبا چھ دہائیوں تک سرگرم رہے۔ آپ کے انتقال پر شاعر و ادیب ڈاکٹر عزیز عرفان نے کہا کہ نصیر انصاری بہت ہی قابل شاعر تھے۔ وہ اخلاقاً اور مزاجاً کافی متاثرکُن شخصیت کے مالک تھے۔ وہ بہت ہی حلیم، متین اور خوش طبیعت کے مالک تھے۔ وہ ہمیشہ اردو کو فروغ دینے کے لیے لئے مختلف اقدامات کرتے تھے۔ ہمیشہ ان کے ارد گرد نوجوان شعراء جمع رہتے تھے، وہ انہیں شعر و ادب کی باریکیوں سے واقف کراتے تھے۔