اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حاملہ خواتین کیلئے مرکزی حکومت کی 6000 روپے کی امدادی اسکیم

آج ہم آپ کو ایک ایسی سرکاری اسکیم کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس میں حکومت ملک کی حاملہ خواتین کو 6000 روپے کی مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ Pradhan Mantri Matru Vandana Yojana

Pradhan Mantri Matru Vandana Yojana
حاملہ خواتین کے لیے مرکزی حکومت کی مالی امدادی اسکیم

By

Published : Mar 9, 2023, 1:52 PM IST

نئی دہلی: ملک میں غریبوں، خواتین اور ضرورت مندوں کے لیے بہت سی خصوصی اسکیمیں جاری ہے، جس کے تحت ضرورت مندوں کو مالی مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی سرکاری اسکیم کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جس میں حکومت خواتین کو 6000 روپے منتقل کرتی ہے۔ مرکزی حکومت کی اس اسکیم کا فائدہ صرف خواتین کو دیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کا نام پردھان منتری ماتریوا وندنا یوجنا (PMMVY اسکیم) ہے، جس کے تحت مرکزی حکومت خواتین کو پورے 6000 روپے دیتی ہے۔ آئیے آپ کو اس اسکیم کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔

حاملہ خواتین اس اسکیم میں درخواست دے سکتی ہیں۔ حکومت نے یہ اسکیم حاملہ خواتین کی زندگی کو بہتر بنانے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شروع کی تھی۔ اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کے پاس والدین کا آدھار کارڈ، والدین کا شناختی کارڈ، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ، بینک اکاؤنٹ کی پاس بک ہونا چاہیے۔

اس اسکیم کا مقصد ماں اور بچے دونوں کی اچھی دیکھ بھال کرنا ہے، جس کے لیے حکومت انہیں 6000 روپے کی مالی امداد دیتی ہے۔ حکومت یہ رقم 3 مرحلوں میں دیتی ہے۔ پہلے مرحلے میں 1000 روپے، دوسرے مرحلے میں 2000 روپے اور تیسرے مرحلے میں 2000 روپے حاملہ خواتین کو دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت بچے کی پیدائش کے وقت ہسپتال کو 1000 روپے دیتی ہے۔

اس اسکیم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، آپ سرکاری ویب سائٹ https://wcd.nic.in/schemes/pradhan-mantri-matru-vandana-yojana دیکھ سکتے ہیں۔

پردھان منتری ماتروتوا وندنا یوجنا کے تحت پہلی بار حاملہ ہونے والی اور دودھ پلانے والی خواتین کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم 1 جنوری 2017 کو شروع کی گئی تھی۔ اسے وزیراعظم کی حاملہ امدادی اسکیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

مزید پرھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details