اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 56368 مکانات کی تعمیر کو منظوری - رہائش اور شہری امور

مرکزی حکومت نے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 56 ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس اسکیم کے تحت اب تک 43 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور 73 لاکھ زیرتعمیر ہیں۔

پردھان منتری آواس یوجنا میں 56,368 مکانات کی تعمیرکو منظوری
پردھان منتری آواس یوجنا میں 56,368 مکانات کی تعمیرکو منظوری

By

Published : Feb 23, 2021, 5:24 PM IST

رہائش اور شہری امور کی وزارت نے بتایا کہ وزارت میں سیکریٹری درگاشنکر مشر کی قیادت میں کل دیر شام مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی کی 53 ویں میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں 11 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں 56 ہزار 368 مکانات کی تعمیر کو منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:زرعی قوانین: جموں کے کسان رہنما کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا

میٹنگ میں مسٹر مشر نے اسکیم کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتطام ریاستوں کو یقینی بنانا چاہئے کہ تمام مستحق لوگوں کو اسکیم کا فائدہ ملے۔'

انہوں نے اسکیم کے پورے عمل کو آن لائن بنانے پر زور دیا اور کہا کہ مکانات کی تعمیر میں جدید تکنالوجی استعمال کی جانی چاہئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details