بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی کل دھنتیرس کے موقع پر مدھیہ پردیش کے 4.5 لاکھ خاندانوں کودیوالی سے پہلے 'اپنے گھر' کا تحفہ دیں گے۔ سرکاری معلومات کے مطابق، مسٹر مودی ان خاندانوں کو دھنتیرس کے دن پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت رہائش کی سوغات دیتے ہوئے ورچوئل ’گرہ پرویش‘ کرائیں گے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان گرہ پرویشم کے ریاستی سطح کے پروگرام میں ستنا میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کل سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ Griha Pravesh
پردھان منتری آواس (دیہی) کی تعمیر میں مدھیہ پردیش ملک کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ ماہانہ گھروں کی تعمیر کی تعداد تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں 2 لاکھ 60 ہزار مکانات مکمل ہوئے۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔
ریاست میں اس اسکیم کے تحت اب تک 48 لاکھ دیہی مکانات کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 29 لاکھ مکانات مکمل ہوچکے ہیں۔ ان گھروں پر 35,000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں۔ خصوصی پروجیکٹ کے تحت گُنا اور شیوپور اضلاع میں 18 ہزار 342 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔