اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM to Address a Rally in Bilaspur پانچ اکتوبر کو بلاس پور میں مودی کا جلسہ - بلاس پور میں مودی کا جلسہ

بلاس پور میں پانچ اکتوبر کو وزیر اعظم مودی ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس جلسہ عام سے پہلے وزیر اعظم بلاس پور میں ایمس اور ہائیڈرو انجینئرنگ کالج کا بھی افتتاح کریں گے۔

PM to Address a Rally in Bilaspur
پانچ اکتوبر کو بلاس پور میں مودی کا جلسہ

By

Published : Oct 3, 2022, 9:02 PM IST

بلاس پور: وزیر اعظم نریندر مودی 5 اکتوبر کو ہماچل پردیش کے بلاس پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 25,000 کارکنان کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اور وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے پیر کو ہماچل پردیش کے بلاس پور میں لوہنو میدان کا معائنہ کیا۔ مودی 5 اکتوبر کو اس گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس جلسہ عام سے پہلے وزیر اعظم بلاس پور میں ایمس اور ہائیڈرو انجینئرنگ کالج کا بھی افتتاح کریں گے اور میڈیکل ڈیوائسز پارک نالا گڑھ اور پنجور-نلا گڑھ فور لین نیشنل ہائی وے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi to Launch 5G Services پی ایم مودی ہفتہ کو 5 جی خدمات کا آغاز کریں گے

اس موقع پر مرکزی اطلاعات و نشریات، امور نوجوانان اور کھیل کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر، بی جے پی کے قومی نائب صدر سودان سنگھ، بی جے پی کے ریاستی انچارج اویناش رائے کھنہ، خوراک، شہری سپلائی اور امور صارفین کے امور کے وزیر راجیندر گرگ، ایم پی اور ریاستی بی جے پی صدر ، سریش کشیپ، ایم ایل اے جے آر۔ کٹوال اور سبھاش ٹھاکر، وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر ترلوک جموال، ضلع بی جے پی صدر سواتنتر سنکھیان، چیف سکریٹری آر ڈی۔ دھیمان، پرنسپل سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ بھرت کھیرا اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details