وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی آئی ایم کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
تقریب میں اڈیشہ کے گورنر گنیشی لال اور وزیر اعلی نوین پٹنائک بھی شرکت کریں گے، ان کے علاوہ مرکزی وزراء رمیش پوکھریال نشنک، دھرمیندر پردھان اور پرتاپ چندر سارنگی بھی شرکت کریں گے۔