نیویارک: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری 77ویں اجلاس میں کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا جنگ سے متعلق موقف صحیح تھا، مودی نے کہا تھا کہ یہ جنگ کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ 'بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ یہ جنگ کا وقت نہیں ہے اور ان کی بات بالکل درست تھی۔ آپکو بتادیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ یہ مغرب سے انتقام لینے یا مشرق کے خلاف مغرب کی مخالفت کا وقت نہیں ہے، بلکہ یہ وقت ہے کہ ہمارے خودمختار ممالک اجتماعی طور پر ہمارے سامنے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ یہ بیان وزیراعظم مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تناظر میں آئی ہے، جہاں پی ایم مودی نے کہا کہ 'آج کا دور جنگ کا نہیں ہے اور میں نے اس بارے میں آپ سے فون پر بات کی ہے۔PM Narendra Modi was right, time is not for war
پی ایم مودی نے کہا کہ آج ہمیں یہ بات کرنے کا موقع ملے گا کہ ہم امن کی راہ پر کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ بھارت اور روس کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کے دوران کہی۔ پی ایم مودی نے مزید کہاکہ 'ہم نے بھارت-روس کے باہمی تعلقات اور مختلف مسائل کے بارے میں کئی بار فون پر بات کی۔'