اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hindi Diwas 2022 وزیر اعظم مودی، شاہ نے ہندی دیوس پر لوگوں کو مبارکباد دی

وزیراعظم نریندرمودی نے ہندی دیوس کے موقع پر لوگوں کو مبارک بعد پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کی سرکاری زبان نے ملک کو دنیا میں ایک خاص مقام دیا ہے۔Hindi Diwas 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 14, 2022, 4:33 PM IST

نئی دہلی: ہندی دیوس پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ بھارت کی سرکاری زبان نے ملک کو دنیا میں ایک خاص مقام دیا ہے۔Hindi Diwas 2022

ٹویٹر پر ایک پیغام میں مودی نے کہا کہ ہندی کی سادگی، آسانی اور حساسیت ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 'ہندی دیوس پر میں ان تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اسے بااختیار بنانے میں انتھک تعاون کیا ہے۔'

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندی دیوس پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندی، سرکاری زبان قوم کو اتحاد کے دھاگے میں جوڑتی ہے۔ ہندی تمام ہندوستانی زبانوں کی دوست ہے۔ مودی حکومت ہندی سمیت تمام مقامی زبانوں کی متوازی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ 'میں ان عظیم شخصیات کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہندی کے تحفظ اور فروغ میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ سب کو 'ہندی دیوس' مبارک ہو۔'

بھارت میں ہندی قومی زبان ہے، بھارت کے تقریباً تمام علاقے کے لوگ ہندی زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ ہر برس 14 ستمبر کو بھارت میں یوم ہندی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن خاص طور پر ہندی داں طبقے کے لیے مخصوص ہے۔

خیال رہے کہ 6 دسمبر 1946 کو ملک کے آئین کی تیاری کے لئے دستور ساز اسمبلی تشکیل دی گئی تھی۔اس کمیٹی کا عبوری صدر سچیدانند سنہا کو بنایا گیا تھا۔ اس کمیٹی میں سرکاری زبان کے مسئلہ پر بھی گفتگو کی گئی، بالآخر ہندی اور انگریزی کو نئی قوم کی سرکاری زبان منتخب کیا گیا۔

اس کے بعد 14 ستمبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی نے دیوناگری رسم الخط میں انگریزی کے ساتھ ہندی کو بھی قومی زبان کی حیثیت سے قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم ہندی کب سے منائی جا رہی ہے؟


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details