احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کو احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔ پی ایم مودی کی والدہ جن کی عمر 100 سال ہے۔ حال ہی میں وہ کرسی پر بیٹھ کر گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے پہنچی تھیں۔ PM Narendra Modi mother Hiraba unwell admitted to hospital for treatment
PM Modi Mother Unwell مودی کی والدہ ہیرابین کی طبیعت ناساز، یو این مہتا اسپتال میں داخل - ہیرابا کی طبیعت ناساز
وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کی طبیعت ناساز ہے۔ انہیں یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ امکان ہے کہ پی ایم مودی تقریباً 2 بجے احمد آباد پہنچ جائیں گے۔ PM Modi Mother Unwell
موصولہ اطلاع کے مطابق کیلا ناتھن یو این مہتا اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی ایم ایل اے درشنابین واگھیلا، ایم ایل اے کوشک جین بھی اسپتال پہنچے۔ امکان ہے کہ پی ایم مودی تقریباً 2 بجے احمد آباد پہنچ جائیں گے اور وہ ائیرپورٹ سے سیدھا والدہ سے ملنے یو این مہتا اسپتال جائیں گے۔ اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے احمد آباد آنے کے امکان کے پیش نظر پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی کارروائیاں سونپی گئی ہیں۔ نرودا، سردار نگر اور ایرپورٹ پر پولیس کے عملے کو تعینات کرکے سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یو این مہتا اسپتال کے ساتھ پولیس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایم مودی کے بھائی پرہلاد مودی کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔