اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi Visit to Malasari وزیراعظم مودی کی مالاسری کا دورہ پوری طرح غیر سیاسی، میگھوال - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی کل دہلی سے فضائیہ سے روانہ ہوکر ادے پور پہنچیں گے،جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے 11بجے کے بعد مالاسری ڈونگری میں واقع ہیلی پیڈ پہنچیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 27, 2023, 10:46 PM IST

بھیلواڑہ:مرکزی وزیر ثقافت ارجن رام میگھوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مالاسری کا دورہ پوری طرح سے غیر سیاسی ہے۔ اسے سیاست سے نہیں جوڑنا چاہئے۔میگھوال نے آج یہاں سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں نے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم ثقافتی قوم پرستی کی ترقی میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کل دہلی سے فضائیہ سے روانہ ہوکر ادے پور پہنچیں گے،جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے 11بجے کے بعد مالاسری ڈونگری میں واقع ہیلی پیڈ پہنچیں گے۔ جہاں سے وہ، بھگوان دیو نارائن کی پراکاٹیہ سائٹ مالاسری میں نیم کا پودا لگائیں گے۔ بعد میں بھگوان دیونارائن اور ساڈوماتاکے درشن کریں گے۔مودی اس کے بعد عوام سے خطاب کریں گے۔ مودی دوپہر ایک بجے تک یہاں رہنے کا پروگرام ہے۔ اس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر سے دوبارہ ادے پور اور وہاں سے دہلی روانہ ہوں گے۔

میگھوال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیو نارائن سرکٹ بنانے کی اسکیم ہے۔ اس کے لئے گجرات اور مدھیہ ہردیش کے ساتھ ہی راجستھان کے چیف سکریٹریز سے بات چل رہی ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں دیونارائن کی جگہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایاکہ یہ سرکٹ جلد بنایا جائے گا۔آسیند میں سرکت بنانے کے متعلق میگھوال نے کہا کہ یہاں دیانارائن،سوائی بھوج،بنکیارانی سمیت دس کلو میٹر کے دائرے میں آنے والے مذہبی جگہوں کو جوڑ کران کے ترقی کی بھی اسکیم ہے۔ ممکن ہے کہ وزیر اعظم اس کا بھی اعلان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے دورے کو سیاست سے نہ جوڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پوری طرح ثقافتی دورے پر آ رہے ہیں، اسے سیاسی دورے سے نہ جوڑیں۔انہوں نے صحافیوں کے ذریعے الگ الگ طریقوں سے گجروں کے سلسلے میں سوال کیا کہ بی جے پی سے جوڑنے کی یہ کوشش ہے۔تو انہوں نے ہر سوال کے جواب میں کہا کہ اسے سیاست سے نہ جوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی سیاست کے بارے میں کوئی ہے توریاستی صدر ستیش پونیا سے کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details