طوفان یاس cyclone yaas نے ساحلی ریاستوں میں کافی زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر اعظم مودی pm modi آج اڑیسہ odisa اور بنگال bengal میں طوفان سے ہونے والے نقصانات کا ہوائی جائزہ لیں گے۔
وزیر اعظم مودی اڑیسہ کے بالاسور، بھدرلوک اور مشرقی مدنی پور میں متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد وزیر اعظم مودی اور ممتا بنرجی mamata banerjee کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
پی ایم مودی کا بنگال دورہ آج۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ،ممتا بنرجی کے ساتھ ہوگی میٹنگ اس سے قبل امت شا ہ نے ریاستوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی جس میں بنگال کو 400 کروڑ روپے کا پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس درمیان ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں 3 لاکھ مکانات تباہ اور 1500 کروڑ روپے کا نقصا ن ہوا ہے۔ پروگرام کے مطابق وزیرا عظم مودی پہلے اڑیسہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد دیگھا کے کالاکنڈہ میں ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی آج طوفان سے متاثرہ علاقوں شمالی 24پرگنہ، جنوبی 24پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کا دورہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ممتا بنرجی سندیش کھالی اور ہنگل گنج کا دورہ کریں گی۔ جب کہ ممتا بنرجی نے امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے چیف سکریٹری کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے اور 1000 کروڑ امدادی پیکج کا اعلان بھی کیا ہے۔
پی ایم مودی کا بنگال دورہ آج۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ،ممتا بنرجی کے ساتھ ہوگی میٹنگ بنگال حکومت کے دروارے سرکا کی طرح دروارے ترن کی اسکیم بھی شروع کی جائے گی۔ یہ گاؤں اور بلاک کی سطح پر ہوگی۔ ڈویر ٹران 3 جون سے شروع ہوگا۔ جس کے لیے لوگ خود درخواست دے سکیں گے۔ گاؤں، گرام پنچایت اور بلاک سطح پر 3 سے 18 جون تک درخواستیں خود جمع کرانا ہوں گی۔ جس کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ درخواست جمع کروانے کے بعد درخواست کی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ کوئی بھی باقی نہ رہے۔ اس پر 19 جون سے 30 جون تک جائزہ لیا جائے گا۔ جب کہ یکم سے 18 جولائی تک براہ راست بینک کے توسط سے امداد دی جائے گی۔
پی ایم مودی کا بنگال دورہ آج۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ،ممتا بنرجی کے ساتھ ہوگی میٹنگ یو این آئی