نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ ڈیفنس ایکسپو میں وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان بابائے قوم مہاتما گاندھی کے امن اور عدم تشدد کے پیغام کا مذاق اڑانے اور تشدد اور باہو بلی حکومت کو فروغ دینے جیسا ہے۔
امروہہ سے لوک سبھا کے رکن کنور دانش علی نے آج ٹویٹ کیا، 'وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیفنس ایکسپو 2022 میں کہا کہ ماضی میں کبوتر چھوڑے جاتے تھے، 'نیو انڈیا' میں ہم چیتے چھوڑتے ہیں۔ یہ گاندھی کے امن اور عدم تشدد کے پیغام (جس کی نمائندگی کبوتر کرتے ہیں) کا مضحکہ اور ایک پرتشدد، باہوبل والی حکومت کے فروغ دینے جیسا ہے۔ چین کے لیے بھی ایسا ہی پیغام چاہیں گے۔'