اردو

urdu

Modi Visit Gujarat: وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں شاندار روڈ شو

By

Published : Mar 11, 2022, 12:33 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے چار ریاستوں میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کے بعد آج ریاست گجرات کے دو روزہ دورے ہیں، وزیراعظم نے آج احمد آباد میں روڈ شو کیا، جہاں پارٹی کے سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔

وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں شاندار روڈ شو
وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں شاندار روڈ شو

وزیر اعظم نریندر مودی حالیہ اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد آج اپنی آبائی ریاست گجرات میں ایک عظیم الشان روڈ شو میں حصہ لیا۔

پانچ میں سے چار ریاستوں میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی کی مکمل اکثریت سے کامیابی کے بعد وزیراعظم آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

صبح تقریباً11 بجے یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچنے کے بعد موزیراعظم وہاں سے بی جے پی کی ریاستی دفتر گاندھی نگر کے نزدیک کوبا میں واقع شریکلم تک روڈ شو کیا۔ 20 کلومیٹر سے لمبے اس روڈ شو کے دوران وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور ان کے تمام وزراء کے علاوہ ریاست میں پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود رہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آخر میں گجرات میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں، جہاں ڈھائی دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بی جے پی مسلسل حکومت کر رہی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابی جیت کے ساتھ ہی ریاست میں پارٹی کا پھر سے اقتدار میں تقریباً طے ہو گیا ہے۔ اس روڈ شو کے ذریعے وزیراعظم پارٹی میں مزید جوش و خروش پیدا کریں گے۔



ذرائع کے مطابق وزیراعظم پارٹی ہیڈکوارٹر میں روڈ شو کے اختتام کے بعد ریاست کے اعلیٰ رہنماوں کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔ وہاں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد وہ راج بھون جائیں گے اور شام کو احمد آباد کے جی ایم ڈی سی گراؤنڈ میں ’ پنچایت مہاسمیلن‘ میں شرکت کریں گے۔ اس میں مقامی سوراج کے اداروں کے ہزاروں نمائندے شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔PM Modi on Elections 2022 Triumph: 'یہ جشن بھارت کے لوگوں کے لیے ہے'


روڈ شو کے دوران حال ہی میں جنگ زدہ یوکرین سے واپس لوٹے طلباء ہیں وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ گجرات کے پیش نظر ریاستی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں آج خصوصی تعطیل رکھی گئی ہے۔


اپنے دورے کے دوسرے دن یعنی کل وزیراعظم مودی رکھشا شکتی یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود ہوں گے ۔ کل شام وہ احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیل مہاکمبھ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر سپورٹس پالیسی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details