اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی نے نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی خط بھیجا - نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر

وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک تعزیتی خط لکھا ہے۔

وزیراعظم مودی نے نواز شریف کی والدہ کی انقتال پر تعزیتی خط بھیجا
وزیراعظم مودی نے نواز شریف کی والدہ کی انقتال پر تعزیتی خط بھیجا

By

Published : Dec 17, 2020, 9:10 PM IST

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو وفات پاگئی تھیں۔ جس کے بعد آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک تعزیتی خط نواز شریف کو لکھا۔

یہ خط اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے چارجز ڈیفائرس (ایلچی) گورو اہلووالیا کے ذریعہ مریم نواز شریف کے حوالے کیا گیا ہے۔

بھارتی سفارت کار نے مریم نواز شریف کو بھارتی وزیر اعظم کے یادداشت سے آگاہ کرنے کے لئے ایک خط لکھا۔

اس خط میں گورو اہلوالیا نے لکھا ہے کہ ، "میں جمہوریہ ہند کے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو لکھے گئے خط کو آپ کے پاس بھیج رہا ہوں۔"انہوں نے مزید کہا ، "گزارش ہے کہ اس خط کو نواز شریف تک پہنچا دیا جائے۔ واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ سال سے لندن میں مقیم ہیں۔

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 نومبر کو لکھے گئے اس خط میں نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم مودی نے لکھا کہ آپ کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات کے بارے میں جان کر مجھے بہت دکھ محسوس ہوا۔ شدید غم کی اس گھڑی میں میری دعا آپ کے ساتھ ہے۔

مودی نے سنہ 2015 میں لاہور کے مختصر دورے کے دوران نواز شریف کی والدہ کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "ان کی سادگی اور گرم جوشی واقعی بہت دل کو چھونے والی تھی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ گہرے غم کے اس لمحے میں خدا سے دعا ہے کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details