افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 19 جون بروز ہفتہ کو کرتا پروان گوردوارے پر حملہ ہوا Kabul Gurdwara Attack جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں سے ایک سویندر سنگھ بھی ہیں جن کے اہل خانہ دہلی میں رہتے ہیں۔ سویندر سنگھ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ بھی بھارت آنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ویزا کے لیے درخواست بھی دی تھی، دوسری جانب وزیر اعظم نے ہفتے کے روز کابل میں واقع گوردوارہ کرتا پروان پر وحشیانہ دہشت گرد حملے کی مذمت بھی کی تھی۔
آج وزیر اعظم نریندر مودی نے گوردوارے پر حملے میں اپنی جان گنوانے والے 60 سالہ سویندر سنگھ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک خط بھی لکھا۔ PM Modi writes condolence letter سویندر کے والد کے نام لکھے ہوئے خط میں انہوں نے کہا، 'پیارے اجمیت سنگھ، افغانستان میں مقدس گوردوارہ کرتا پروان صاحب پر دہشت گردانہ حملے میں سویندر سنگھ کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ مقدس گرووں نے ہمیں سچائی، عقیدت، انصاف اور سب سے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کے عظیم نظریات سکھائے۔ سویندر سنگھ نے بھی لوگوں میں یہ اثرات چھوڑے ہیں۔ سویندر افغانستان کی اقلیتی برادریوں کے لیے اپنی عقیدت، گرمجوشی اور خدمت کے جذبے کے لیے جانے جاتے تھے۔ میں گرو سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو اس نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دیں۔ سویندر سنگھ جی اور ان کی زندگی کی یادیں آپ کے خاندان اور ان کے دوستوں کے لیے مشعل راہ بنے۔