اردو

urdu

By

Published : May 2, 2022, 7:56 AM IST

Updated : May 2, 2022, 11:15 AM IST

ETV Bharat / bharat

Modi Foreign Visit: پی ایم مودی اپنے غیر ملکی دورے پر جرمنی پہنچ گئے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے دورے پر ہیں۔ وہ جرمنی پہنچ گئے۔ جرمنی کے بعد ڈنمارک اور فرانس جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا ہوٹل ایڈلون کیمپنسکی پہنچنے پر بھارتیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ PM Modi will visit three countries from today

پی ایم مودی آج سے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
پی ایم مودی آج سے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی 2 سے 4 مئی کے دوران جرمنی، ڈنمارک اور فرانس کا دورہ کریں گے وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر اعظم 2022 کے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز جرمنی سے کریں گے۔ سال 2021 میں دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی ہے۔ برلن میں وہ جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما بھارت-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی چھٹی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دونوں رہنما ایک کاروباری تقریب سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم مودی بیرون ملک میں مقیم بھارتی برادری کے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ Modi to visit three European countries

مودی اس کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن جائیں گے جہاں وہ وزیر اعظم فریڈرکسن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے اور ملکہ مارگریتھ سے ملاقات کریں گے۔ بھارت اور ڈنمارک کے درمیان گرین اسٹریٹجک شراکت ہے۔ اس دوران وزیر اعظم انڈیا-ڈنمارک بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور بھارتی برادری سے خطاب کریں گے۔ PM Modi To Visit Germany, France And Denmark

دوسرے انڈیا نارڈک سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ بھارتی وزیراعظم آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس سربراہی اجلاس میں کووڈ کے بعد کے دور میں اقتصادی ترقی، موسمیاتی تبدیلی، اختراعات اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، عالمی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامے اور آرکٹک خطے میں بھارت-نارڈک تعاون کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ sixth edition of the India-Germany Inter-Governmental Consultations (IGC)

  • مزید پڑھیں:۔Biden to Meet Modi at Quad Summit: آئندہ ماہ ٹوکیو میں بائیڈن کواڈ سمٹ میں مودی سے ملاقات کریں گے

اپنی واپسی پر 4 مئی کو وزیراعظم مودی پیرس میں کچھ دیر کے لیے رکیں گے اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔ بھارت-فرانس سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک اہم ایجنڈے پر بات چیت ہوگی۔ Modi's 1st Overseas Trip Of 2022

Last Updated : May 2, 2022, 11:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details