اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم آج ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں سے بات جیت کرینگے - 23 جولائی سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس

وزیراعظم مودی 23 جولائی سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس سے قبل آج شام 5 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بات چیت کریں گے۔

PM Modi will interact with the contingent of Indian athletes participating in the Tokyo Olympics
پی ایم آج ٹوکیواولمپکس میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں سے بات جیت کرینگے

By

Published : Jul 13, 2021, 8:21 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی آج شام 5 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہونے والے بھارتی ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی 23 جولائی سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس سے قبل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بات چیت کریں گے۔

اس سے قبل وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے گزشتہ روز وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کے دوران انہوں نے آئندہ ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھارت کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جائزہ میٹنگ میں وزیر مملکت برائے کھیل نشیتھ پرمانک، وزارت کھیل، کھیل اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (SAI) اور بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کے عہدیدار نے بھی شرکت کی تھی۔

کمیٹی کا یہ ساتواں اجلاس تھا لیکن پچھلے ہفتے وزارت کھیل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انوراگ ٹھاکر اور پرمانک کے لیے یہ پہلی میٹنگ تھی۔

وہیں کووڈ-19 کی وجہ سے سخت حفاظتی پروٹوکول کے درمیان 120 سے زائد بھارتی کھلاڑی ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لیں گے۔ اولمپکس کا آغاز 23 جولائی سے شائقین کے بغیر ہوگا جو 8 اگست تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک: 12 جولائی سے ایمرجنسی نافذ

قابل ذکر ہے کہ بھارت سے 18 کھیلوں میں کل 126 ایتھلیٹ ٹوکیو جارہے ہیں۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے جسے بھارت کسی بھی اولمپکس میں بھیج رہا ہے۔

18 کھیلوں میں 69 مجموعی ایونٹ ہوں گے جن میں بھارت حصہ لے گا ۔ یہ بھی ملک کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ ایونٹ ہے۔ اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کی ایک فینسر (بھوانی دیوی) نے اولمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

نیترا کمان اولمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والی بھارت کی پہلی خاتون سیلر ہیں۔ ساجن پرکاش اور سری ہری نٹراج بھارت سے پہلے تیراک ہیں جنہوں نے تیراکی میں ’اے‘ اہلیت کا معیار حاصل کرکے اولمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details