اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM to Inaugurate Pune Metro Project: وزیراعظم مودی پونے میٹرو سمیت کئی پروجیکٹس کا آج کریں گے افتتاح - مودی میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ بتادیں کہ پونے میٹرو ریل کی کل لاگت کا تخمینہ 11400 کروڑ روپے ہے۔PM to Inaugurate Pune Metro Project

وزیراعظم مودی اتوار کو پونے میٹرو سمیت کئی پروجیکٹس کا کریں گے افتتاح
وزیراعظم مودی اتوار کو پونے میٹرو سمیت کئی پروجیکٹس کا کریں گے افتتاح

By

Published : Mar 5, 2022, 5:13 PM IST

Updated : Mar 6, 2022, 6:57 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو پونے کا دورہ کریں گے اور وہاں میٹرو ریل پروجیکٹ Pune Metro Project کا افتتاح کرنے کے ساتھ دیگر کچھ ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے اور کچھ پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق، مسٹر مودی صبح 11 بجے پونے میونسپل کارپوریشن کی کونسل میں منعقد ایک پروگرام میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ یہ مجسمہ 9.5 فٹ بلند ہے اور اسے 1850 کلو گرام گن میٹل سے بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی صبح 11:30 بجے پونے میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے 24 دسمبر 2016 کو اس شہر میں عالمی معیار کی نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کی سہولت کے قیام کے لیے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ یہ منصوبہ کل 32.2 کلومیٹر کا ہے جس میں سے 12 کلومیٹر طویل میٹرو روٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ پونے میٹرو ریل کی کل لاگت کا تخمینہ 11400 کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Digital Agriculture Is Our Future: 'ڈیجیٹل زراعت ہی ہمارا مستقبل ہے'



وزیر اعظم مودی اس موقع پر پونے کے گروارے میٹرو اسٹیشن پر ایک نمائش کا افتتاح کریں گے اور اس کا معائنہ کریں گے۔ وہ وہاں سے آنند نگر میٹرو اسٹیشن تک میٹرو کا سفر بھی کریں گے۔

وزیر اعظم دوپہر 12 بجے کے قریب ایک پروگرام میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 6, 2022, 6:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details