جے پور: وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو راجستھان کی پہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وندے بھارت ٹرین جے پور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ اجمیر-دہلی کینٹ-اجمیر وندے بھارت ٹرین کا عوامی نمائندے مختلف اسٹیشنوں پر خیر مقدم کریں گے۔ وندے بھارت ٹرین کا افتتاحی پروگرام ریلوے کی طرف سے جے پور جنکشن پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں راجستھان کے گورنر کلراج مشرا، وزیر ریلوے اشونی وشنو، ریلوے حکام اور بی جے پی کے کئی رہنما موجود ہوں گے۔
شمال مغربی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ششی کرن کے مطابق اجمیر-دہلی کینٹ-اجمیر وندے بھارت ٹرین مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وندے بھارت ریل سروس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس پروگرام کے دوران ریلوے کے وزیر اشونی وشنو جے پور میں موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وندے بھارت ٹرین نمبر 09617 جے پور-دہلی کینٹ صبح 11 بجے جے پور سے روانہ ہوگی اور شام 4 بجے دہلی کینٹ پہنچے گی۔ افتتاحی خصوصی ٹرین سروس راستے میں گاندھی نگر، جے پور، بسی، دوسہ، بندیکوئی، راج گڑھ، الور، کھیرتھل، ریواڑی، پٹودی روڈ، گڑھی ہرسارو اور گڑگاؤں اسٹیشنوں پر رکے گی۔
اجمیر-دہلی کینٹ-اجمیر وندے بھارت ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاذ 13 اپریل سے کیا جائے گا۔ ٹرین نمبر 20977 اجمیر-دہلی کینٹ وندے بھارت سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین سروس اجمیر سے ہفتے میں 6 دن (بدھ کے علاوہ) کل سے چلائے گی۔ اجمیر سے صبح 6:20 پر روانگی، صبح 7:50 پر جے پور آمد اور 7:55 پر روانگی۔ اس کے بعد یہ صبح 9:35 پر الور پہنچے گی اور صبح 9:37 پر روانہ ہوگی، 11:15 پر گڑگاؤں پہنچے گی اور 11:17 پر روانہ ہو کر 11:35 بجے دہلی کینٹ پہنچے گی۔