ایٹا نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے اروناچل پردیش میں مکتو اسمبلی حلقہ کے ماگو گاؤں کے سرحدی علاقوں میں کئے جا رہے ترقیاتی کاموں کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے سرحدی دیہات میں رہنے والے لوگوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ "سرحدی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو سرحدی دیہات میں رہنے والوں کو بااختیار بنائے گا۔'
قبل ازیں مسٹر کھانڈو نے ماگو میں زیر تعمیر ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی کچھ تصویریں ٹویٹ کیں اور لکھاکہ "گولڈن جوبلی بارڈر الیومینیشن پروگرام وزیر اعظم مودی جی کے وژن کے مطابق ہے کہ سرحدی دیہات آخری نہیں بلکہ پہلے ہیں۔ میرا مکتو اسمبلی حلقہ کا ماگو گاؤں ایک ایک نئی صبح کا گواہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ '200 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ 50 اسٹینڈ چھوٹے اور مائیکرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ تیار کیے جائیں گے، جو گاؤں والوں اور سرحدی سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔'