اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Modi On PMAY پی ایم اے وائی کے تحت ملنے والا گھر صرف ایک گھر نہیں، غربت کو دور رکھنے والا قلعہ ہے، مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مستحقین کوملنے والا گھر صرف ایک گھر نہیں، بلکہ انہیں غربت سے دوررکھنے والا محفوظ قلعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا سماجی تبدیلی کا ذریعہ بن رہی ہے، اس سے قبل غلط پالیسیوں کی وجہ سے مکانات کی عدم دستیابی بھی نسل در نسل سونپی جانے والی ایک برائی تھی۔ جو اولاد اس برے دائرے کو توڑتی تھی، اس کی تعریف ہوتی تھی۔Modi On PMAY

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 22, 2022, 6:33 PM IST

ستنا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مستحقین کوملنے والا گھر صرف ایک گھر نہیں، بلکہ انہیں غربت سے دوررکھنے والا محفوظ قلعہ ہے۔ مودی نے آج مدھیہ پردیش کے مستحقین کے لیےستنا میں 'گرہ پرویشم' پروگرام میں ورچوئل میڈیم کے ذریعے شرکت کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود مودی نے تقریباً 4.5 لاکھ لوگوں کو پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے تحت مکانات کا تحفہ دیا۔ یہاں منعقدہ اس ریاستی سطح کی تقریب میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر مہندر سنگھ سسودیا، محکمہ کے وزیر مملکت رام کھیلوان پٹیل اور وزیر جنگلات وجے شاہ نے شرکت کی۔Modi On PMAY

دیوالی اور دھنتیرس کے موقع پر تمام مستفیدین کونیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ سابقہ حکومت نے لوگوں کو کئی دہائیوں تک بنیادی سہولیات کے لئے بھی لٹکائے رکھا۔ بنیادی سہولیات کے فقدان میں زندگی بسر کررہے لوگ کسی اورچیز کے لئے سوچ ہی نہیں پاتے تھے، اسی کے پیش نظرموجودہ حکومت نے عوام کو غربت سے نکالنے کے بنیادی عمل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ​​حکومت میں جب مکانات کا اعلان بھی ہوتا تھا تب بھی مستفیدین سے ان کی پسند اور سماجی رسم و رواج کے بارے میں نہیں پوچھا جاتاتھا۔

مستفیدین سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج انہیں ملے گھر محض گھر نہیں۔ ایسے قلعے ہیں، جو غربت کو داخل نہیں ہونے دیں گے اور باقی ماندہ غربت کو بھی دور کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا سماجی تبدیلی کا ذریعہ بن رہی ہے، اس سے قبل غلط پالیسیوں کی وجہ سے مکانات کی عدم دستیابی بھی نسل در نسل سونپی جانے والی ایک برائی تھی۔ جو اولاد اس برے دائرے کو توڑتی تھی، اس کی تعریف ہوتی تھی۔ اس سلسلے میں، انہوں نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اس برے دائرے کو توڑنے کا موقع ملا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت مدھیہ پردیش میں تقریباً 30 لاکھ گھر بنائے گئے ہیں اور فی الحال 9-10 لاکھ مکانات پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Unique Style ہماچل کا مقامی لباس پی ایم مودی کی انتخابی تشہیر کا حصہ

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details