مقبول عالمی رہنماؤں کی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ بزنس انٹیلی جنس کمپنی، مارننگ کنسلٹ کے گلوبل لیڈر اپروول ریٹنگ کے تازہ ترین سروے کے مطابق، پی ایم مودی جو بائیڈن، رشی سنک سمیت 22 ممالک کے لیڈروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ مقبول عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔ سروے میں پی ایم مودی 78 فیصد ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
سروے کی فہرست کے مطابق، پی ایم مودی 78 فیصد کی مقبولیت کی درجہ بندی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ دوسرے نمبر پر میکسیکو کے صدر لوپیز اوبراڈور ہیں جنہیں 68 فیصد ریٹنگ ملی ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی 58 فیصد ریٹنگ کے ساتھ مقبولیت کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا 52 فیصد ریٹنگ کے ساتھ مقبولیت کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کو 50 فیصد ریٹنگ ملی ہے اور وہ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو 40 فیصد ریٹنگ کے ساتھ اس فہرست میں چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔