اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jal Jeevan Mission وزیراعظم نے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے، شیخاوت

جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ جل جیون مشن کے ذریعے، پینے کے پانی کی فراہمی کے دنیا کے سب سے بڑے پروگرام کے ذریعے 16 کروڑ گھرانوں کو نل کے کنکشن کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 14, 2023, 3:57 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں حکومت ہند نے اپنے ایک ارب 40 کروڑ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں جل شکتی کی مربوط وزارت کو ملک میں آبی انتظامیہ میں زیادہ ہم آہنگی اور یگانگت کے لیے تشکیل دیا گیا تھا ان خیالات کا اظہارجل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے تمام پروگرام اور کوششیں، ملک میں اسی طرح کے پانی کے جامع انتظامیہ کے لیے مربوط ہیں۔ جل جیون مشن کے ذریعے، پینے کے پانی کی فراہمی کے دنیا کے سب سے بڑے پروگرام کے ذریعے 16 کروڑ گھرانوں کو نل کے کنکشن کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ آج 11 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ یعنی 60 فیصد گھرانوں کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔

ایک حالیہ مطالعہ کے مطابق پینے کے صاف پانی کی دستیابی، پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 36 ہزار بچوں کی زندگیاں بچائیں گی۔ سووچھ بھارت ابھیان نامی ہماری دوسری اہم مہم نے 10 کروڑ سے زیادہ بیت الخلاءکی تعمیر کرکے ، ہندوستان کو صد فی صد کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنا دیا ہے، جس نے عالمی صحت تنظیم کے ایک مطالعے کے مطابق 3 لاکھ بچوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ اب ہم او ڈی ایف + کی جانب ، بہترین ٹھوس اور مائع فضلہ کے انتظامیہ کے طور طریقوں سے لیس گاؤں بنا کر 'مکمل صفائی ستھرائی' کے مقصد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان کے تمام دیہاتوں میں سے ایک تہائی سے زیادہ دیہات آج او ڈی ایف پلس بن چکے ہیں۔

جی 20 کی میٹنگ میں ہر ممکن سطح پر تعاون کے رول پر سب سے زیادہ زور دیا گیا، جو کہ پانی کے وسائل کے موثر انتظامیہ میں کلیدی حیثیت رکھتاہے۔ دوسرے یہ کہ پانی اور زمینی پانی کی مشترکہ تفہیم اور ڈبلیو آر ایم کے نفاذ میں ، پائیدار ترقی کے اصولوں کو مربوط کرنا بھی اہم ہے۔ ایک مربوط نقطہ نظر کے کچھ پہلوؤں جیسے پانی کے ماحولیاتی نظام کی نگرانی اور تشخیص میں مداخلت، مستحکم قانونی اور پالیسی سازی اور ٹیکنالوجی، تعاون اور مشترکہ تحقیق پر غور کیا گیا ہے۔وفد نے ہندوستان کے پانی کے انتظامیہ کے قدیم طریقوں کو دیکھنے کے لیے ادلج واو کے ا سٹیپ ویل کا بھی دورہ کیا۔ اس کے بعد سامبرمتی سائیفون ڈھانچے کا بھی دورہ کیا گیا جو جدید انجینئرنگ کا ایک کمال ہے، جس نے پانی کے بنیادی ڈھانچے کے چیلنج والے پروجیکٹوں کو ڈیزائن کرنے اور ان پر عملدرآمد کرنے کی ، ہندوستانی کی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے۔ مندوبین نے گجرات کی متحرک ثقافتی روایت کا بھی تجربہ حاصل کیا۔

دوسرا ایس سی ایس ڈبلیو جی اجلاس ، ایک پائیدار اور لچکدار مستقبل کے تئیں ، جی 20 ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی کوششوں کو فروغ دینے میں ایک اہم اقدام ہے۔ ہمارے وزیر اعظم کی قیادت میں ،جل شکتی کی وزارت، اس مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ، ہر ترجیحی شعبے میں ، نتائج کو آگے بڑھانے کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔

جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہاکہ ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے زیر اہتمام ماحولیاتی اور موسمیاتی پائیداری سے متعلق ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) کی دوسری میٹنگ 27 سے 29 مارچ 2023 کے دوران ، گاندھی نگر میں منعقد ہوئی، جس میں جل شکتی کی وزارت کی قیادت میں آبی وسائل کے انتظامیہ موضوع پرایک ضمنی تقریب بھی شامل تھی۔ آبی تحفظ کے تئیں اپنے وعدوں کا اعادہ کرنے کی غرض سے یکجا ہونے والے ممالک کے ساتھ، ہندوستان نے اس بات کا پھر اعادہ کیا کہ اس کی ترجیحات، پالیسی اور اقدامات ای ڈی جیز کے ذریعے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے سے منسلک ہیں۔ آبی وسائل کے مربوط اور پائیدار استعمال یا حیاتیاتی نظام، ڈبی اداروں کی بحالی، دریا کی بحالی، بارش کے پانی کے انتظامیہ وغیرہ کے متنوع موضوعات پر ، بہت سی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جو یقینی طور پر جی 20 کے تمام ارکان ممالک کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوں گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں پانی کے نظم ونسق کی ان اہم مداخلتوں کے تحت، جن کا اشتراک کیا گیا تھا، نمامی گنگے مشن کو پانچ موڈز کے ذریعے دریا کے مجموعی احیاء کے لیے ایک ماڈل کے طور پر اجاگر کیا گیا —آلودگی کو کم سے کم کرنے کا انتظام، دریا کے بہاؤ میں تسلسل کو برقرار رکھنا، لوگوں اور دریا کے رابطے کو بہتر بنانا، دریا کے ماحولیاتی نظام کا تحفظ اور پائیدار ذریعہ معاش۔اقوام متحدہ نے ہماری کاوشوں کو مناسب طور پر نوٹ کیا ہے جس نے ہمیں فطری دنیا کو بحال کرنے کے لیے ، دنیا کے 10 بہترین بحالی پرچم بردار ممالک میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ ہندوستان نے آب وہوا کے لچک دار بنیادی ڈھانچے پر کئے گئے کام کو بھی شراکت کیا ہے — آب وہوا کی لچک کے لیے حکمت عملیوں کے ذریعے آبی وسائل کی ترقی، جس میں پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے اہم بنیادی ڈھانچے اور شریک زمینی پانی کے انتظامیہ کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے ڈیم کی بحالی کا پروگرام شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jal Jeevan Mission جل جیون مشن میں ہر سیکنڈ میں ایک نل کنکشن، شیخاوت

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details