آج صبح گیارہ بجے وزیر اعظم مودی آسام کے سیلا پتھر میں منعقدہونے والی ایک تقریب میں تیل و گیس کے شعبے کے اہم پروجیکٹ قوم کے لیے وقف کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نریندر مودی تقریب کے دوران نئے انجینئرنگ کالجوں کا افتتاح کریں گے اور کچھ نئے کالجوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
آسام میں وزیر اعظم مودی انڈین آئل کی بونگائی گاؤں ریفائنری میں انڈمیکس یونٹ کا، ڈبروگڑھ میں آئل انڈیا لمیٹڈ کے سیکنڈری ٹینک فارم کا اور تینسکیا کے ہیبیڑہ گاؤں میں گیس کمپریشراسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ وہ دھیماجی انجینئرنگ کالج کا افتتاح بھی کریں گے اور سوالوچی انجینئرنگ کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔