اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi to visit MP وزیراعظم مودی کا پیر کو مدھیہ پردیش کا دورہ - وزیر اعظم مودی پیر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم مودی پیر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ کل صبح ایک خصوصی طیارے سے کھجوراہو پہنچیں گے۔ وہاں سے فوج کے ہیلی کاپٹر سے ریوا آئیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 23, 2023, 6:33 PM IST

ریوا: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ایک روزہ دورے پر پیر کو مدھیہ پردیش کے ریوا جائیں گے۔ وہ یہاں پنچایتی راج ڈے کے قومی کنونشن میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر مودی کل صبح ایک خصوصی طیارے سے کھجوراہو پہنچیں گے۔ وہاں سے فوج کے ہیلی کاپٹر سے ریوا آئیں گے۔ مسٹر مودی اپنے شیڈول کے مطابق صبح 11.30 بجے ایس اے ایف گراؤنڈ میں منعقدہ پنچایتی راج ڈے کے قومی کنونشن میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلی پیڈ سائٹ کو ریڈ زون اور نو فلائی زون قرار دیا گیا ۔ وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم مودی یہاں مدھیہ پردیش حکومت اور وزارت ریلوے کی اسکیموں اور پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تقریباً چار لاکھ مستفیدین کے گھر میں داخلہ دیں گے۔ جل جیون مشن کے تحت مسٹر مودی تقریباً سات ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے جن میں بھومی پوجن، ریوا-اتواری ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور دیگر ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو دو روزہ دورے پر کیرالہ پہنچنے والے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔(یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: Modi Visit Kerala پی ایم مودی کا کیرالہ دورہ منسوخ نہیں ہوگا، بی جے پی

ABOUT THE AUTHOR

...view details