وزیر اعظم نریندر مودی 26 مئی کو حیدرآباد کا دورہ PM Modi To Visit Hyderabad کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق مودی وہاں انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) حیدرآباد کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام دوپہر دو بجے کے قریب منعقد ہوگا، جس کے دوران وہ ادارے کے پوسٹ گریجویٹ کورسز کے کنوووکیشن سے خطاب کریں گے۔
بتا دیں کہ آئی ایس بی Indian School of Business کا افتتاح 02 دسمبر 2001 کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے کیا تھا۔ آئی ایس بی کو ملک کے سب سے بڑے بزنس اسکولوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔آئی ایس بی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے حکومت کی متعدد وزارتوں اور محکموں کے ساتھ بھی تعاون کرتا ہے۔ Modi To Visit Hyderabad And Chennai