اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi Visit Uttarakhand: وزیراعظم نریندر مودی کا اتراکھنڈ دورہ - وزیراعظم نریندر مودی کا اتراکھنڈ دورہ

اتراکھنڈ اسمبلی الیکشن Uttarakhand Assembly Election 2022 کے لیے پی ایم مودی دہرادون کے پریڈ گراؤنڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جس کے لیے بی جے پی تنظیم اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔

PM Modi Visit Uttarakhand
PM Modi Visit Uttarakhand

By

Published : Dec 4, 2021, 9:41 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج دہرادون کے پریڈ گراؤنڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب PM Narendra Modi Rally in Dehradun کریں گے۔ ان کے انتخابی جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ بی جے پی تنظیم اس ریلی کی تیاری میں مصروف ہے۔

اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور بی جے پی کے ریاستی الیکشن انچارج پرہلاد جوشی نے پریڈ گراؤنڈ پہنچ کر تیاریوں کا قریب سے جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کا منٹ ٹو منٹ پروگرام Minute to Minute Program of Narendra Modi بھی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ اسمبلی الیکشن 2022 کے لیے پی ایم مودی دہرادون کے پریڈ گراؤنڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جس کے لیے بی جے پی تنظیم اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔

وہیں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دورے PM Modi Visit Uttarakhand کی وجہ سے بی جے پی کارکنوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ ایسے میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی۔'

یہ بھی پڑھیں:Inauguration of Infinity Forum: 'ہندوستان ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہے'

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی ریاست اتراکھنڈ کو 18 ہزار کروڑ روپے پر مبنی پروجیکٹ Inauguration Multiple Projects in Uttarakhand کا اعلان بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا منٹ ٹو منٹ پروگرام

  • وزیر اعظم نریندر مودی صبح 11:40 بجے دہلی ہیلی پیڈ سے اتراکھنڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔
  • پی ایم مودی دوپہر 12:25 پر جولی گرانٹ ایئرپورٹ دہرادون پہنچیں گے۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی کا 12:25 سے 12:30 تک استقبال کیا جائے گا۔
  • دوپہر 12:30 بجے وزیر اعظم نریندر مودی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے جولی گرانٹ ہوائی اڈے سے دہرادون کے پریڈ گراؤنڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔
  • دوپہر 1:00 بجے وزیر اعظم مودی پریڈ گراؤنڈ، مقام پر پہنچیں گے۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی دوپہر 1:00 سے 1:10 بجے تک نمائش کا دورہ کریں گے۔
  • پی ایم مودی 1:10 پر اسٹیج پر آئیں گے۔
  • دوپہر 1:33 سے 1:40 کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی کئی اسکیمز کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی 1:40 سے 2:15 تک عوام سے خطاب کریں گے۔
  • دوپہر 2:30 بجے وزیر اعظم اسپورٹس کمپلیکس ہیلی پیڈ سے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے جولی گرانٹ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوں گے۔
  • وزیراعظم 2:50 بجے جولی گرانٹ ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
  • دوپہر 2:55 بجے وزیر اعظم جولی گرانٹ ہوائی اڈے سے دہلی کے لیے روانہ ہونگے۔
  • وزیر اعظم سہ پہر 3:40 بجے دہلی ایرپورٹ پہنچیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details