اردو

urdu

By

Published : Mar 29, 2022, 10:33 AM IST

ETV Bharat / bharat

PM Awas Yojana: وزیراعظم مودی آج 5.21 لاکھ مستفیدین کو گرہ پرویش کرائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے 5.21 لاکھ مستفیدین کو گرہ پرویش کرائیں گے۔ وزیر اعظم دن کے وقت ورچوئل پروگرام میں شامل ہوں گے اور پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے 5.21 لاکھ مستفیدین کو باضابطہ طور پر گھر میں داخلہ دیں گے۔ PM Modi to Perform Virtual Griha Pravesh

وزیر اعظم مودی آج 5.21 لاکھ مستفیدین کو گرہ پرویش کرائیں گے
وزیر اعظم مودی آج 5.21 لاکھ مستفیدین کو گرہ پرویش کرائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے 5.21 لاکھ مستفیدین کو ’گرہ پرویش‘ (گھر میں داخلہ) کرائیں گے۔ وزیر اعظم دن کے وقت ورچوئل پروگرام میں شامل ہوں گے اور پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے 5.21 لاکھ مستفیدین کو باضابطہ طور پر گھر میں داخلہ دیں گے۔ یہ پروگرام سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا اور اسے پوری ریاست میں سنا اور دیکھا جا سکے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ضلع چھتر پور میں اس سے متعلق ریاستی سطح کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں کئی عوامی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔PM Modi to Perform Virtual Griha Pravesh

مسٹر چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ریاستی حکومت پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے تحت سال 2024 تک ہر فرد کے لیے پکے مکان کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ریاست میں منظور شدہ 30 لاکھ گھروں میں سے اب تک 24 لاکھ سے زیادہ مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details