وزیراعظم نریندر مودی افغانستان پر جی۔20 گروپ کے لیڈروں کی منگل کو ایک غیر معمولی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ آن لائن میٹنگ جی۔20 کے موجودہ صدر اٹلی نے بلائی ہے۔
وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا ، " اطالوی صدارت کی دعوت پر وزیر اعظم نریندر مودی 12 اکتوبر کو افغانستان کے بارے میں G20 غیر معمولی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں ورچوئل فارمیٹ میں شرکت کریں گے۔"
وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ اس میٹنگ میں خاص طور پر افغانستان کے لوگوں کے لیے انسانی ضروریات اور بنیادی خدمات کی سپلائی، سیکورٹی اور دہشت گردی سے مقابلہ، ٹرانسپورٹ سہولیات، امیگریشن اور انسانی حقوق جیسے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔
پی ایم مودی نے اس سے قبل افغانستان کے بارے میں ایس سی او - سی ایس ٹی او آؤٹ ریچ سمٹ میں حصہ لیا تھا وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک میں افغانستان کے بارے میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ جی 20 دنیا کی 20 بڑی معیشتوں پر مشتمل ہے اور یہ بین الاقوامی اتفاق رائے کی تعمیر، اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں سمیت کثیر الجہتی تنظیموں کے علاوہ عالمی اور علاقائی نمائندوں کے درمیان افغانستان میں بگڑتے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔