وزیر اعظم نریندر مودی آج سپریم کورٹ میں منعقدہ یوم دستور کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ای کورٹس پروجیکٹ کے تحت کئی اقدامات کا آغاز بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے جمعہ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ قابل ذکر ہے کہ 26 نومبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی نے بھارت کے آئین کو اپنایا تھا، جس کے موقعے پر 26 نومبر کو یوم آئین منایا جاتا ہے۔ یوم آئین منانے کا آغاز 2015 میں ہوا۔ PM Modi to participate in Constitution Day celebrations
پی ایم او نے کہا کہ وزیر اعظم ای کورٹس پروجیکٹ کے تحت جو اقدامات شروع کریں گے ان میں 'ورچوئل جسٹس کلاک'، 'جسٹس موبائل ایپ 2.0'، ڈیجیٹل عدالتیں اور 'SthreeWAAS' شامل ہیں، یہ بات قابل ذکر ہے کہ ای کورٹ پروجیکٹ موثر اور بروقت، قانونی چارہ جوئی پر مبنی، سستی، قابل رسائی، اقتصادی، شفاف اور جوابدہ نظام انصاف کے تصور پر مبنی ہے۔ پی ایم او نے کہا کہ یہ پروجیکٹ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے ذریعے قانونی چارہ جوئی، وکلاء اور عدلیہ کو خدمات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
پی ایم او کے مطابق، 'ورچوئل جسٹس کلاک' عدالتی سطح پر انصاف کی فراہمی کے نظام کے اہم اعدادوشمار کو ظاہر کرنے کی ایک پہل ہے، جس میں عدالتی سطح پر دن، ہفتے، مہینے کی بنیاد پر دائر مقدمات، نمٹائے گئے اور زیر التوا مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔ ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں کے نمٹائے گئے مقدمات کی صورتحال عوام کے ساتھ شیئر کرکے عدالتوں کے کام کاج کو جوابدہ اور شفاف بنانے کی کوشش ہے۔ عام لوگ ڈسٹرکٹ کورٹ کی ویب سائٹ پر کسی بھی عدالتی اسٹیبلشمنٹ کی ورچوئل جسٹس کلاک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔