اردو

urdu

وزیراعظم مودی ایمس راجکوٹ کا آج سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا '31 دسمبر صبح 11 بجے، راجکوٹ کے ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے'۔

By

Published : Dec 31, 2020, 6:48 AM IST

Published : Dec 31, 2020, 6:48 AM IST

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی ایمس راجکوٹ کا آج سنگ بنیاد رکھیں گے

@narendramodi
وزیراعظم مودی ایمس راجکوٹ کا آج رکھیں گے سنگ بنیاد

وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گجرات کے راجکوٹ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم نے نریندر مودی ٹویٹ کیا 'کل 31 دسمبر صبح 11 بجے، راجکوٹ کے ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے'۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 'اس منصوبے سے گجرات میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی'۔

@narendramodi

ایک سرکاری بیان کے مطابق حکومت نے اس منصوبے کے لئے 201 ایکڑ اراضی فراہم کی ہے۔

'یہ 1195 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا اور 2022 کے وسط تک اس کی تکمیل کی جاسکتی ہے'۔

بتایا گیا ہے کہ جدید ترین 750 بستروں پر مشتمل اس اسپتال میں الگ سے 30 بستروں کا ایک آیوش بلاک بھی ہوگا۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس کی 125 نشستیں اور 60 نرسنگ نشستیں ہیں۔

تقریب سنگ بنیاد میں گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، وزیر اعلی وجے روپانی اور مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبی بھی شرکت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details