اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

National Institute For One Health In Nagpur مودی ناگپور میں 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ' کا سنگ بنیاد رکھیں گے - مودی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ کا سنگ بنیاد

وزیر اعظم نریندر مودی کل ناگپور میں 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ' کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ہیموگلوبینو پیتھی کے تحقیق، انتظام اور کنٹرول کے مرکز کا افتتاح کریں گے۔National Institute For One Health In Nagpur

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 10, 2022, 7:45 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کل ناگپور میں 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ' کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ہیموگلوبینو پیتھی کے تحقیق، انتظام اور کنٹرول کے مرکز کا افتتاح کریں گے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ میڈیکل ایکسی لینس کے یہ نئے ادارے پسماندہ آبادی کی خدمت کے لئے صحت کی تحقیق کو بڑھانے میں ملک کی کوششوں کو مزید تیز کریں گے۔National Institute For One Health In Nagpur

وزارت نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نئے اور زونوٹک وائرس کی شناخت کے لیے تیاریوں اور لیبارٹری کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دے گا۔ یہ ادارہ بائیو سیفٹی لیبارٹری سے لیس ہوگا۔ یہ صحت عامہ سے متعلق ابھرتے زونوٹک وائرس کے پھیلاؤ کی جانچ کرنے اور کنٹرول کی بہتر حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کرے گا۔ وسطی بھارت کے ودربھ علاقے میں خاص طور پر قبائلی آبادی میں سیکل سیل بیماری کی موجودگی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi likely to visit Tripura وزیراعظم مودی 18 دسمبر کو تریپورہ کا دورہ کرسکتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details