وزیر اعظم نریندر مودی نے آْج اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے قومی 'آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا'کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعظم نے مہدی گنج، وارانسی میں ایک بڑے جلسہ عام کے دوران اس اسکیم کو قوم کے لیے وقف کیا ہے۔
بتا دیں کہ مودی حکومت نے آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا کے لیے چار نکاتی حکمت عملی بنائی ہے۔ جس میں بیماری کی روک تھام اور صحت کی فلاح و بہبود، سوچھ بھارت ابھیان، یوگا ، حاملہ خواتین اور بچوں کی بروقت دیکھ بھال اور علاج کو فروغ دینا ہے۔
اس اسکیم کا اعلان مرکزی بجٹ 2021-22 میں کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد ملک کے دور دراز حصوں میں پرائمری، سیکنڈری کیئر ہیلتھ سسٹم کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ ملک میں ہی تحقیق، جانچ اور علاج کے لیے جدید منظم نظام تیار کرنا۔ اس اسکیم کو مرکزی حکومت نے فنڈ دیا ہے اور اس کے لیے تقریباً 64 64180 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ جس کی مدت 5 سال ہے۔