نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی 17 اکتوبر کو یہاں پردھان منتری کسان سمان سمیلن کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم مودی اس موقع پر کسانوں، زرعی اسٹارٹ اپس، محققین، پالیسی سازوں، بینکرس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے خطاب کریں گے۔زراعت اور کھاد کی وزارت کے زیر اہتمام اس پروگرام میں 13 ہزار سے زیادہ کسان اور 1500 زرعی اسٹارٹ اپ حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ تقریباً ایک کروڑ کسانوں کو ورچول جوڑا جائے گا۔Modi to inaugurate Kisan Samman Sammelan
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی اس موقع پر پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کی 12ویں قسط بھی جاری کریں گے۔ اس کے تحت تقریباً آٹھ کروڑ کسانوں کو ان کے بینک کھاتوں میں 16000 کروڑ روپے منتقل کیے جائیں گے۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ 6000 روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے۔
تومر نے بتایا کہ وزیر اعظم ایگریکلچر اسٹارٹ اپ کانفرنس اور نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریباً 300 اسٹارٹ اپس منظم کاشتکاری، فصل کے بعد اور قیمت میں اضافے کے حل، ویسٹ ٹو ویلتھ، چھوٹے کسانوں کے لیے میکانائزیشن، سپلائی چین مینجمنٹ وغیرہ سے متعلق اختراعات کی نمائش کریں گے۔