وزیر اعظم نریندر مودی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم کے لیے آج منی پور جائیں گے۔ Modi to campaign in Manipur بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ منی پور کے دورے کے دوران وزیر اعظم امپھال میں وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ کی رہائش گاہ کے قریب لوانگ سنگبم اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ جائیں گے، جہاں وہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔
PM Modi visits Manipur: آج وزیراعظم نریندرمودی کا منی پور دورہ - وزیراعظم کا منی پور میں خطاب
وزیراعظم نریندر مودی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم کے لیے آج منی پور جائیں گے، جہاں وہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔PM Modi to Campaign in Manipur on February 22
وہیں دوسری جانب منی پور کے شددت پسند گروپوں کے ایک گروپ کوآرڈینیشن کمیٹی نے مودی کے دورے کا بائیکاٹ کرنے کے لیے 22 فروری کو مکمل بند کی کال دی ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ میڈیکل، فائر سروسز اور دیگر ہنگامی خدمات کو بند کے دائرہ کار سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ Six Banned Armed Groups to Boycott PM Modi's visit to Manipur
منی پور میں دو مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 60 سیٹوں کے لیے 265 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 17 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔