اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Modi Visit to Gujarat پی ایم مودی آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہوں گے - پی ایم مودی کا گجرات کا دو روزہ دورہ

وزیر اعظم جمعرات (29 ستمبر) کو سورت شہر کے لمبایت علاقے میں ایک اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد اپنی یاترا شروع کریں گے۔ اس دوران وہ 3,400 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا آغاذ کریں گے۔ سورت کے بعد بھاو نگر پہنچنے جایں گے اور جہاوں وزیر اعظم تقریباً 6000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔Modi Visit to Gujarat

پی ایم مودی آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہوں گے
پی ایم مودی آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہوں گے

By

Published : Sep 29, 2022, 9:26 AM IST

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات سے شروع ہونے والے گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران 29,000 کروڑ روپے کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ گجرات حکومت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹوں میں بھاو نگر میں دنیا کا پہلا سی این جی (کمپریسڈ نیچرل گیس) ٹرمینل، احمد آباد میں میٹرو فیز- I اور سورت میں ڈائمنڈ ریسرچ اینڈ مرکنٹائل (ڈریم) سٹی کا فیز- I شامل ہے۔ PM Modi to begin two-day visit to Gujarat today

سرکلر کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم 'گاندھی نگر-ممبئی سنٹرل وندے بھارت ایکسپریس ٹرین' کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور 36ویں قومی کھیلوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس کھیل کا انعقاد گجرات میں پہلی بار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کی آبائی ریاست گجرات میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جو گجرات میں تقریباً تین دہائیوں سے حکومت کر رہی ہے، اقتدار کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم جمعرات (29 ستمبر) کو سورت شہر کے لمبایت علاقے میں ایک اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد اپنی یاترا شروع کریں گے۔ اس دوران وہ 3,400 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا آغاذ کریں گے۔ سورت کے بعد بھاو نگر پہنچنے جایں گے اور جہاوں وزیر اعظم تقریباً 6000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے، جس میں دنیا کے پہلے سی این جی ٹرمینل اور 'براؤن فیلڈ پورٹ' کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں:۔ National Games 2022 قومی کھلاڑیوں کو پی ایم مودی کی نیک خواہشات

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بھاو نگر شہر کے جواہر چوک علاقے میں تقریباً 2 بجے ایک اجتماع سے خطاب کرنے سے پہلے وزیر اعظم 2 کلومیٹر طویل روڈ شو کریں گے۔ احمد آباد شہر کے موتیرا علاقے میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں شام تقریباً 7 بجے منعقد ایک شاندار تقریب میں مودی 36 ویں قومی کھیلوں کے آغاز کا اعلان کریں گے۔ نیشنل گیمز 29 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ مودی تقریباً 9 بجے احمد آباد کے جی ایم ڈی سی گراؤنڈ میں گجرات حکومت کے نوراتری تہوار میں شرکت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details