وزیر اعظم نریندر مودی 28 اکتوبر کو برونئی کی صدارت میں ورچول منعقد ہونے والی 18ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ جس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آسیان (ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشن) کا اتحاد اور مرکزیت ہندوستان کے لیے ایک اہم ترجیح رہی ہے۔
بھارت اور آسیان کے مابین شراکت داری کے 30ویں سال کے موقع پر 2022 کو بھارت آسیان دوستی کے سال کے طور پر منایا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس کو ورچول طریقہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 18ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا کے باوجود ہم آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس کو ورچول طریقہ سے ہی صحیح اس روایت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ وبا کی وجہ سے ہم تمام کو کئی چیلنجوں سے نبردآزما ہونا پڑا لیکن یہ چلینجنگ وقت ہندستان۔آسیان کی دوستی کا امتحان بھی رہا۔ کووڈ کی وجہ سے ہمارا آپسی تعاون، باہمی ہمدردی، مستقبل میں ہمارے تعلقات کو تقویت دیتے ہوئے رہیں گے، ہمارے لوگوں کے مابین خیرسگالی کی بنیاد رہیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ بھارت اور آسیان کے مابین ہزاروں سال سے متحرک تعلقات رہے ہیں۔ ان کی جھلک ہمارے مشترکہ اقدار، روایات، زبانوں، گرنتھ، فن تعمیر، ثقافت، کھانے پینے ہر جگہ نظر آتے ہیں اور اس لیے آسیان کا اتحاد اور مرکوزیت بھارت کے لیے ہمیشہ ایک اہم ترجیح رہی ہے۔